• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں رینجرز، پولیس کی کارروائیاں،20ملزمان گرفتار، اسلحہ ومنشیات برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رینجرز اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 20 ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی، تفصیلات کے مطابق رینجرز نے زمان ٹاؤن ، عوامی کالونی کارروائی کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی،گرفتارہونے والے ملزمان میں وقار عرف وکی، سیف علی ، زوہیب احمد ، احسان خان، مٹھل علی، عباس علی اور احتشام علی عرف بابا شامل ہیں ، ملزمان میں اسٹریٹ کرمنل،ڈکیت،جرائم پیشہ اور منشیات فروش شامل ہے ، لیاقت آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان حبیب اور محمد عمران کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی،گلبرگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان جنید اور ناصر کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، تیموریہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم وسیع الرحمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، کورنگی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان احسن علی، سلطان ، جنید اور عقیل کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، لانڈھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان رحمت اللہ اور سلامت کو گرفتارکرکے انکے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ، سرجانی ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان محمد اعجاز اور افضل کو گرفتارکرلیا،ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزم اعجاز کو سال 2017 میں شارع نورجہاں پولیس نے گرفتارکیا تھا جبکہ ملزم افضل سی ٹی ڈی کے ہاتھوں 2016 میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے اور ضمانت پر دونوں ملزمان رہا ہوئے تھے ، ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے ۔
تازہ ترین