• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جئے سندھ انقلابی محاذ کے زیر اہتمام جی ایم سید کی 114 ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) جئے سندھ انقلابی محاذ کی جانب سے جئے سندھ تحریک کے بانی جی ایم سید کی 114 ویں سالگرہ کی تقریب قاسم آباد میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر پارٹی چیئرمین غازی خان سولنگی سمیت مرکزی رہنماؤں مظہر عباسی، اسرار سندھی‘ عباس چانڈیو و دیگر نے سالگرہ کا کیک کاٹا۔ تقریب سے غازی خان سولنگی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سائیں جی ایم سید نے سندھ کی آزادی اور خوشحالی کے لئے پوری زندگی جدوجہد کی، ان کا فلسفہ آج بھی مشعل راہ ہے۔ علاوہ ازیں پارٹی ترجمان کے مطابق قبل ازیں جسام کی اسٹوڈنٹس ونگ کی جانب سے سن میں سائیں جی ایم سید کے مزار پر حاضری دیکر امن کے لئے پرندے آزاد کیے گئے۔
تازہ ترین