• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقامہ فیصلے نے پاکستان کو معاشی طورپر 10سال پیچھے پہنچا دیا، ملک نور اعوان

ٹوکیو (عرفان صدیقی) اقامہ پر وزیر اعظم کو فارغ کرنے کے فیصلے نے پاکستان کو معاشی طور پر 10؍ سال پیچھے پہنچا دیا ہے ۔ یہ بات (ن) لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ ملک نور اعوان نے کہا کہ میاں نواز شریف ملک کے وزیر اعظم ہوتے ہوئے بھی انصاف حاصل کرنے میں ناکام رہے تاہم اس کے باوجود انہوں نے اپنے عہدے کی قربانی دیکر ملک میں جمہوریت کو بچالیا، نواز شریف کے لہجے میں تلخی کی شکایت کرنے والے جانتے ہیں کہ ان کے الفاظ میں تلخی کس ناانصافی کے باعث ہے اس کے باوجود ن لیگ کا جمہوریت پر پختہ یقین ہے۔ مریم نواز نے جس طرح نوجوان نسل کی قیادت سنبھالی ہے اس سے نہ صرف نوجوانوں میں سیاست کی سمجھ بوجھ پیدا ہوئی ہے بلکہ مستقبل میں ن لیگ میں نیا خون بھی شامل ہوکر پارٹی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
تازہ ترین