• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم اسمال ٹاؤن کرائم کا آخری ٹریلر، کل سینما پر لگے گی

تھرل سے بھرپور فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈڈرامہ فلم اسمال ٹاؤن کرائم کا فائنل ٹریلر جاری کردیا گیا،فلم کل (19جنوری کو) سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے۔

ایشوم نیمزکی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے سابق پولیس اہلکار کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک خاتون کی لاش ملنے پر اس کے قاتلوں کی تلاش میں نکل پڑتا ہے اور اس ہی دوران اس کا خاندان مشکلات کا شکار ہوجاتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں جان ہاکس، اوکتاویا اسپینسر، اینتھونی اینڈرسن، کلفٹن کولنز، سیٹی لوٹز، مائیکل ورٹن اور جیمز لیفرٹے سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

جان جے کیلے کی پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم کل 19جنوری کو سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے۔

تازہ ترین