تھر پارکر میں غذائیت کی کمی اور دیگر امراض میں مبتلا تین نولود بچے انتقال کرگئے ہیں ،رواں ماہ انتقال کرجانے والے بچوں کی تعداد 27ہوگئی ہے۔
تھرپارکر کے سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور دیگر امراض کے باعث جاں بحق تینوں نومولود مٹھی کے دیہی علاقوں سےتعلق تھا ۔
محکمہ صحت کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں رواں ماہ کے دوران 27بچے انتقال کرچکے ہیں۔غذائیت کی کمی کے وارڈ میں اب بھی 25 بچے زیر علاج ہیں۔