• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیک نیتی سے فیصلےکرنے میں مشکلات ہوتی ہیں،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

جہلم(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے کہا کہ عوام کو انصاف دینا عدلیہ کی ذمہ داری ہے ہر سطح پر تبدیلیاں لا کر لوگوں کو انصاف فراہم کر رہے ہیں ،نیک نیتی اور قانون کے مطابق فیصلےکرنے سے بلاشبہ مشکلات ہوتی ہیں لیکن ہم نے تمام ججز کو ہدایت کی کہ اس کام کو جاری رکھ کر لوگوں کی دعائیں لیں،ہمارا کام عدلیہ کو قابل احترام اوراس پر عوام کا اعتماد بحال کروانا تھا، سیشن کورٹ میں جسٹس فضل کریم لائبریری کا افتتاح کر تے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ جب چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالا تو بے تحاشہ مقدمات التواء کا شکار تھے ۔
تازہ ترین