لاہور(اے پی پی )سپریم کورٹ نے ناقص پانی فروخت کرنیوالی 24 کمپنیز کو تاحکم ثانی بند کرنے کا حکم دیدیا، سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میںچیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے از خود نوٹس کیس کی سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ پانی سمیت بنیادی سہولتیں عوام کو فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،۔