• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلین اوپن،نڈال، دمتروف وزنیاکی،سویتلیناکی کوارٹر فائنل میں رسائی

میلبورن(جنگ نیوز( اسپین کے عالمی نمبر ایک ٹینس پلیئر رافیل نڈال نے ارجنٹینا کے ڈیاگو شوارٹزمین کو شکست دے کر آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ اس فتح کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن مستحکم کرلی ہے۔ نڈال نے چار سیٹ کے سخت مقابلے میں تقریباً 4 گھنٹے میں 6-3، 6-7، 6-3، 6-3سے حریف کو مات دی۔ اسپینش اسٹار کو لاسٹ ایٹ مرحلے میں کروشیا کے چھٹے سیڈ مارن سلچ سے مقابلہ کرنا ہے۔ میزبان ملک کے نک گرکیوس کو بلغاریہ کے گریگو دمتروف نے زیر کیا۔ خواتین میں سیکنڈ سیڈ کیرولین وزنیاکی بھی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ مارین سلچ نے اسپین کے پابلو كارینو بستا کو 6-7 (2)، 6-3 7-6 (0)، 7-6 (3) سے شکست دی یہ ان کے کیریئر میں 100 گرینڈ سلم سنگلز میچ میں کامیابی تھی۔ خواتین میں ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی کسی دقت کے بغیر میگدالینا ربریکووا کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-3اور 6-0 سے فارغ کردیا۔ جبکہ ادھر یوکرین کی ا یلینا سویتلینا کا جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والے ڈنیسا کو زیر کرکے کوارٹر فائنل تک رسائی پائی۔برطانیہ کے کائل ایڈمنڈز نے اٹلی کے ایندریس سپی کو دلچسپ مقابلے کے بعد مات دی۔
تازہ ترین