• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاف کو جتنی سہولیات دے سکیں دینی چاہیں، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ

لاہور(خبرنگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ نے لاہور ہائی کورٹ میں منعقدہ قاصدوں میں موٹرسائیکلوں کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موٹرسائیکل قاصدوں کی دیرینہ خواہش تھی - انھوں نے کہا کہ قاصدوں کی ڈیوٹی میں شامل ہے کہ وہ ججز کی پیشی اور اہم فائلیں ان کے گھر پہنچائیں ۔انہوں نے کہا کہ قاصدوں میں 117 موٹرسائیکل تقسیم کیے جا رہے ہیں ۔ انہوں نےکہا کہ امانت میں خیانت نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ آپ سائل سے ہنسں کر ملیں اور جانفشانی سے اپنے فرائض سر انجام دیں۔ انھوں نے کہا کہ سٹاف کو قانون کے دائرے میں جتنی سہولیات دی جاسکتی وہ دی جانی چاہے ۔ تقریب سے نامزد چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس یاور علی نے بھی خطاب کیا ،تقریب میں جسٹس سردار محمد شمیم خان ، جسٹس محمد فرخ عرفان خان، جسٹس محمد قاسم خان اور دیگر ججز موجود تھے۔ تقریب کے آخر میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے موٹرسائیکلوں کی چابیاں دیں ۔
تازہ ترین