• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز جھوٹ بول کر گنیز بک میں نام شامل کرانا چاہتے ہیں، پرویز الٰہی

Shahbaz Wants His Name In Guinness Record For Lying Pervaiz Elahi

پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے 4 کروڑ روپے خرچ کرکے پتہ چلا لیا تھا کہ چنیوٹ کا لوہا قابل استعمال نہیں ،شہبازشریف نےڈھائی ارب خرچ کر کے کون سا لوہا نکالا۔ شہبازشریف باربار جھوٹ بول کر گینز بک میں نام شامل کرانا چاہتے ہیں۔

لاہورسے جاری بیان میں چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ شریف برادران نےچنیوٹ سے سونانکالنے کا ڈرامہ کیا تو اس وقت بھی میں نے کہا کہ وہاں کا لوہا بھی قابل استعمال نہیں،انہوں نے کہا کہ شہبازشریف ایسی باتیں نیب مقدمات سے توجہ ہٹانے کیلئے کررہےہیں۔

پرویز الٰہی نےکہا کہ ارشد وحید کمپنی سے معاہدے کےوقت نگران حکومت تھی ، میں وزیر اعلیٰ نہیں تھا ،میری حکومت یا میرا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔

 

تازہ ترین