• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ فرمان پر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کی جائے، ضیاء اللہ آفریدی

Allegation On Shah Farman Should Be Investigate Zia Ullah Afridi

خیبر پختون خوا اسمبلی کے رکنضیاء اللہ آفریدی نے کہا کہ شاہ فرمان پر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کی جائے کیوں کہ اس طرح کے واقعات باعث تشویش ہیں۔

ضیاء اللہ آفریدی نے اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرائی ہے جس میں صوبائی وزیر شاہ فرمان پر تحریک انصاف کی خاتون رکن کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ضیاء اللہ آفریدی نے صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التواء جمع کرواتے ہوئے موقف اپنایا کہ میریٹ ہوٹل اسلام آباد کی لابی میں صوبائی وزیر شاہ فرمان اور تحریک انصاف کی خاتون رکن کے درمیان غیر اخلاقی اور شرمناک الزامات کا تبادلہ ہوا، جسے وہاں موجود لوگوں نے دیکھا اس طرح کے واقعات صوبے کےعوام کے لئے باعث شرم ہیں۔

اس واقعے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دی جائے اور مذکورہ ہوٹل سے واقعےکی ریکارڈنگ حاصل کی جائے۔

تازہ ترین