• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویزا آن ارائیول پر چوہدری نثار اور احسن اقبال آمنے سامنے

Chaudhry Nisar And Ahsan Iqbal Face To Face Issue Of Visa On Arrival

ویزا آن ارائیول پر سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر داخلہ احسن اقبال آمنے سامنے آگئے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پالیسی پرانی ہے اس میں کچھ خرابیاں تھیں جن کودورکیاگیا،ویزاآن آرئیول دینے کا مقصد سیاحوں کو راغب کرنا ہے، چوہدری نثاربولے آن آرائیول ویزا پالیسی پر ایسے لوگ پاکستان آئے جو زہر قاتل تھے،اس لیے پابندی لگائی،کسی دباؤ پرپالیسیاں نہیں بدلنی چاہئیں۔

قومی اسمبلی میں شیریں مزاری نے وزارت داخلہ کی جانب سے 24 ملکوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی پالیسی کو آڑےہاتھوں لیا، بولیں کہ امریکاسمیت جو ملک ہمارے شہریوں کو ویزا نہیں دیتے، انہیں ویزا آن آرئیول کی سہولت دے دی گئی، کئی این جی اوز جنہوں نے فارم تک نہیں بھرےانہیں کام کرنےکی اجازت دے دی گئی،اسامہ کےآپریشن کےبعد سیو دی چلڈرن این جی او پر پابندی لگائی گئی لیکن وہ اب بھی کام کررہی ہے۔

ساتھ ہی سابق وزیرداخلہ کھڑے ہوگئے اور بولے کہ میرا دونوں طرف سےنام لیاگیا، جو میرےبارے میں کہاگیااس میں قباحت تھی،واضح کرناچاہتاہوں،آن آرائیول ویزا پالیسی پر ایسے لوگ پاکستان آئے جو زہر قاتل تھے،انہوں نے پابندی لگائی،کسی دباؤ پرپالیسیاں نہیں بدلنی چاہئیں۔

وزیرداخلہ نےجواب دیاکہ پالیسی پرانی ہے، اس میں کچھ خرابیاں تھیں جن کودورکیاگیا۔

چوہدری نثار نے نشاندہی کی کہ بعض آئی این جی اوز ایسی ہیں جو وہ کام کررہی ہیں جو ان کا نہیں ہے،انہیں واپس بھیجنےکی پالیسی بنائی۔

وزیرداخلہ احسن اقبال نے وضاحت کی کہ پالیسی میں تبدیلیوں کامقصد سیاحوں اور سرمایہ کاروں کو سہولت دینا ہے،مکمل سیکورٹی چیکس لگےہیں، کوئی بلیک واٹر یا کوئی سیکورٹی کانٹریکٹرز یہاں نہیں آسکتے۔

تازہ ترین