• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی چیف جسٹس کی اپنے مخالف 4 سینئر ججز سے ملاقات

Todays Print

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس نے ذرائع کے حوالے سے دعوی ٰ کیا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس مشرا اور ان کے خلاف پریس کانفرنس کرنے والے چار سینئر ججز کی پھر ملاقات ہوئی ہے۔ لیکن عدالتی بحران بدستور برقرار ہے اور سرد مہری اور ان کے درمیان اختلافات کا خاتمہ نہیں ہوسکا ہے۔ اخبار کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے جسٹس چیلا میشور ،جسٹس رانجن گوگئی ،جسٹس مدن لوکرن اور جسٹس کوریئین جوزف کی چیف جسٹس مشرا نے ملاقات سپریم کورٹ کی حدود میں ہوئی جو تقریباً ایک گھنٹے جاری رہی لیکن بحران کا کوئی حل نہیں نکلا، واضح رہے کہ چاروں سینئرز ججز نے بارہ جولائی کو چیف جسٹس کے خلاف پریس کانفرنس کی تھی جس میں کیسوں کی من پسند ججز کو دیے جانے کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا ۔

تازہ ترین