• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا ففتھ جنریشن وار فیئر کا ٹول ہے، احسن اقبال

Social Media Fifth Is The Generation Warfare Tool Ahsan Iqbal

وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمیں منفی پراپیگنڈے سےباہر نکلنا چاہیے، قصور کا معاملہ ثبوت ہے کہ کس طرح معاملات کو سوشل میڈیا کے ذریعے گھمایا جاتا ہے، یہ ففتھ جنریشن وار فیئر کا ٹول ہے۔

سوشل میڈیا پر زینب قتل کیس کے ملزم کے متعدد بینک اکاؤنٹس کا دعویٰ سامنے آنے اور اسٹیٹ بینک کی جاری رپورٹ میں اس دعوے کی نفیپروزیرداخلہ نے کہا کہ ان لوگوں سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے جو من گھڑت خبریں پھیلاتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک اینکر نے خبر دی جس کو پھیلا دیا گیا، بعد میں پتہ چلا ، وہ من گھڑت خبر تھی۔

وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ یہ انتخابات کا سال ہے ملک دشمن ابھی اور بھی بہت سی غلط خبروں کو پھیلائیں گے۔

تازہ ترین