مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ شہبازشریف جھوٹ بول کر فرانزک لیب منصوبے کا کریڈٹ نہ لیں۔
لاہور سے جاری ایک بیان میں چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ میری حکومت نے 2007ء میں فرانزک لیب قانون کے منصوبے پر کام شروع کیا تھا ۔
ان کا مزید کہناتھا کہ شہبازشریف نےفرانزک منصوبے پر 5 سال تک کام روکے رکھا۔
چوہدری پرویز الٰہی نے یہ بھی کہا کہ شہبازشریف نے ان کے منصوبے ڈی ایچ کیو منڈی بہائو الدین اور گجرات سالم روڈ پر 10سال تک کام نہیں ہونے دیا ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملکوال نظام آباد پل کا فیتہ 4بار کاٹا گیا ،ہمارے 5سال کا مقابلہ ان کے بس میں نہیں ۔
چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ شہبازشریف کو عوام سے اتنی محبت ہےتو وزیرآباد کارڈیالوجی اسپتال10سال تک آپریشنل کیوں نہ کیا۔