• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقیب اللہ کے فون فرانزک نے پولیس مقابلہ جعلی ثابت کردیا

Naqibullah Phone Felicit Proved To Be A Police Contest

آئی جی سی ٹی ڈی ثناء اللہ عباسی کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی گئی ،رپورٹ میں بتایا گیا کہ نقیب اللہ محسود کے فون فرانزک نے بھی پولیس مقابلہ کوجعلی ثابت کردیا ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ میں موجود کال ڈیٹا کے ریکارڈ کے مطابق گرفتاری کے وقت نقیب اللہ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تھا، اسے حراست میں لینے والے پولیس اہلکاروں کا سی ڈی آر بھی اسی علاقے سے ملا ہیں۔

سی ڈی آر کے مطابق نقیب اللہ کو 3جنوری کو حراست میں لیا گیا اور اس کا موبائل فون 4 جنوری کو بند ہوا جس سے اس کی زیرحراست ہونے کی تصدیق ہوتی ہے جبکہ 4 جنوری سے اس کی ہلاکت اور اب تک اس کا موبائل فون بند ہے۔

رپورٹ کے مطابق نقیب اللہ کے زیر استعمال 2 موبائل فون تھے اور ان سے دہشت گردوں سے رابطوں کا ثبوت نہیں ملا۔

 

تازہ ترین