پشاور(سٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی رہنما بیگم نسیم ولی خان علالت کے باعث با چا خان اور ولی خان کی برسی میں شرکت نہیں کرسکیں البتہ کارکنوں تک اپنا پیغام پہنچایا، اے این پی کے صوبائی صدر حیدر ہوتی نے کہاکہ بیگم نسیم ولی خان کی شدید خواہش تھی کہ جلسہ میں شرکت کریں تاہم علالت کے باعث نہیں آسکیں مگر انہوں نے اسفندیارو لی خان اور مجھے بتایاکہ کارکنوں کو مبارک باد دی جائے کہ باچا خان اور ولی خان کا گھرانہ متحد ہے اور ان کی دعائیں اسفندیارولی خان سمیت ہر پختون بچے کیساتھ ہیں۔