ملتان ( سٹاف رپورٹر) سائوتھ پنجاب ورکرز فیڈریشن کے زیراہتمام نومنتخب فنانس سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ملتان نوید ہاشمی ایڈووکیٹ کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب سے عرفان حیدر شمسی ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ نظام نے پاکستان کے مزدور طبقہ کے حقوق کو غصب کیا ہوا ہے موجودہ فرسودہ نظام کو تبدیل کئے بغیر پاکستان کے محنت کش طبقہ کے حالات بہتر نہیں ہو سکتے۔ نومنتخب فنانس سیکرٹری نوید ہاشمی نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محنت کش طبقہ ہمارے بھائی ہیں ہم ان کے ساتھ ہیں اور مزدوری کی جدوجہد میں ان کا ہراول دستہ ہوں گے۔