• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ججز تقرریوں پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل نوید قمر کی زیر صدارت ہوگا

اسلام آباد(صباح نیوز) اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرریوں کے بارے میں قائم پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ اجلاس کل (بدھ کو)سید نوید قمر کی صدارت میںپارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔ اس اہم اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ کو سپریم کورٹ کا جج جبکہ جسٹس یاور علی خان کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات کرنے کے بارے میں جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کا جائزہ لیا جائیگا۔چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے ججز پارلیمانی کمیٹی کے اراکین کی جلد ملاقات کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا،سینیٹ سیکرٹریٹ اور رجسٹرار سپریم کورٹ کی باہمی مشاورت سے کمیٹی اراکین کی ملاقات کا شیڈول طے کرینگے۔ متذکرہ سفار شات موصول ہوگئی ہیں۔
تازہ ترین