• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماس سربراہ اسمعٰیل ہانیہ کا نام امریکی بلیک لسٹ میں شامل

Us Puts Hamas Chief Ismail Haniyeh On Terror Blacklist

فلسطین کے سابق وزیر اعظم اور حماس کے سربراہ اسمعٰیل ہانیہ کا نام دہشت گردی کی امریکی بلیک لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے۔ اسمعٰیل ہانیہ مئی2017 میں  حماس  سربراہ  منتخب  ہوئے تھے۔

امریکی دفتر خارجہ کی جانب سے جا ری ایک اعلامیہ کے مطابق اسمعٰیل ہانیہ کے حماس کے عسکری گروپ سے تعلق ہیں اوروہ عسکری جدو جہد کے بھی حامی ہیں۔

امریکی اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ حماس سربراہ اسمعٰیل ہانیہ پر اسرائیلی شہریوں پر ہونے والے دہشت گرد حملوں میں بھی ملوث ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ وہ 17امریکیوں کی دہشت گر دحملوں میں ہلاکت میں بھی ملوث ہیں۔

امریکی وزارت خزانہ ایسی تمام کمپنیوں یا فرد کیخلاف پابندیاں عائد کر سکتی ہے جو اسمعٰیل ہانیہ سے لین دین یا کاروبار کے سلسلے میں پائی گئیں۔

تازہ ترین