کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر ) جاپان کلچر سنٹر کوئٹہ میں قونصلیٹ جنرل آف جاپان کراچی اور جاپان کلچر سنٹر کوئٹہ کے تعاون سے جاپانی فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی اور جاپانی فلم سے لطف اندوز ہوئے ،کوئٹہ میں اعزاری قونصل جنرل آف جاپان ندیم شاہ و دیگر مقررین نے اس موقع پر کہا کہ جاپان فلم فیسٹیول کا کوئٹہ میں انعقاد خوش آئند ہے اس سے پاکستان اور جاپان کے لوگوں کے مابین رابطوں کو مزید فروغ ملے گا ۔