• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو 9 ماہ میں ملنے والے بیرونی قرض کی تفصیل سامنے آگئی

پاکستان رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ملنے والے بیرونی قرضوں کی تفصیل سامنے آگئی۔

دستاویز کے مطابق جولائی 2024ء تا مارچ 2025ء کے دورانیے میں پاکستان کو 5 ارب 50 کروڑ 75 لاکھ ڈالرز کی مالی معاونت ملی۔

دستاویزکے مطابق موصول شدہ فنڈز 19 ارب 39 کروڑ ڈالر کے سالانہ ہدف کا 28 اعشاریہ 40 فیصد ہیں۔

ملنے والی رقم میں 5 ارب 37 کروڑ ڈالر قرضہ اور 13 کروڑ 56 لاکھ ڈالرز گرانٹس شامل ہے جبکہ آئی ایم ایف سے ملنے والی 1 ارب ڈالر کی پہلی قسط اس کے علاوہ ہے۔

دستاویز کے مطابق سعودی عرب نے 3 ارب، یو اے ای نے 2 ارب، چین نے1 ارب ڈالر قرض پاکستان کےلیے رول اوور کیا۔

دستاویز کے مطابق گزشتہ سال جولائی تا مارچ 6 اعشاریہ 89 ارب ڈالر کی بیرونی مالی معاونت ملی تھی، ابتدائی 9 ماہ میں دیگر عالمی اداروں نے 2 ارب 82 کروڑ 76 لاکھ ڈالر فراہم کیے۔

دستاویز کے مطابق ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) نے 1 ارب 18 کروڑ ڈالرز اور عالمی بینک نے 72 کروڑ ڈالر فراہم کیے۔

دستاویز کے مطابق چین، امریکا، سعودی عرب، فرانس سمیت مختلف ممالک نے35 کروڑ 84 لاکھ ڈالر دیے۔

تجارتی خبریں سے مزید