کوئٹہ کے علاقے کلی اسماعیل کے تین بچوں کی گمشدگی کامعاملہ تاحال حل نہ ہو سکا، 3بچوں کاتاحال کچھ پتا نہ چل سکا، پولیس نے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہے ۔
پولیس کے مطابق گم شدہ بچوں کےحوالےسےایس پی انوسٹی گیشن سٹی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دےدی گئی ہے، بچوں کی تلاش کے حوالے سے پہلےہی کارروائی شروع کردی گئی تھی جس کے ساتھ اہم نکا ت پر معاملات کو دیکھا جا رہا ہے۔
گزشتہ روزکلی اسما عیل سے 3 بچوں کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی، گم شدہ بچو ں میں ار شد علی،حنیف اورجہانزیب شامل ہیں ، بچوں کی عمریں 10سے12سال ہیں۔ تینوںگزشتہ روز گھر سےمدرسہ جاتے ہوئےلاپتا ہوگئےتھے۔