لاہور (نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف زرداری سے بلاول ہائوس لاہور میں مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی نے ملاقات کی، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال ، پیپلزپارٹی کے موچی دروازہ میں جلسہ اور سینیٹ کے آئندہ الیکشن کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور فیصل صالح حیات بھی موجود تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے دوران پنجاب میں دونوں جماعتوں کا سینیٹ انتخابات میں مشترکہ امیدوار اور عام انتخابات میں تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔