کراچی(اسٹاف رپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں اپنی آواز کا جادو جگاہ کر سماع باندھ دیا،ہفتہ کی شب انٹرنیشنل شاہ لطیف فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں عابدہ پروین نے اپنے مخصوص ا نداز میں من کنت مولا سے اپنی پرفارمنس کا آغاز کیا جس پر ہال میں موجود شرکاء جھومے بغیر نہ رہ سکے،اس موقع پر نوجوان سمیت مرد و خواتین کی بہت بڑی تعداد موجود تھی ،عابدہ پروین نے من کنت مولا ،یار کو ہم نے جابجا دیکھا سمیت دیگر کلام پیش کرکے حاضرین کو خوب محظوظ کیااور شرکاء محفل نے بھی عابدہ پروین کو انکے خوبصورت کلام پر زبردست داد دی ،واضح رہے کہ کراچی کے مقامی ہوٹل میں دو روز سے جاری انٹرنیشنل شاہ لطیف فیسٹیول میں مختلف سیشنز منعقد ہوئے جہاں پر ماہرین نے شاہ عبدالطیف بھٹائی کی زندگی اور شخصیت کے مختلف پہلوئوں پر سیر حاصل گفتگو کی ۔