اسلام آباد(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس آف پاکستان ،مسٹر جسٹس میاںثاقب نثار نے سیکٹر ایف ایٹ کچہری اسلام آباد میں واقع عوامی پارک /گرائونڈ میں کی جانے والی تجاوزات سے متعلق از خود نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین سی ڈہی اے سے تین دن کے اندر اندر جواب طلب کرلیا ہے ،سپریم کورٹ کی جانب سے اتوار کے روز جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق فاضل چیف جسٹس نے یہ از خود نوٹس پرنٹ اور سوشل میڈیا میں اس حوالے سے آنے والی ایک خبر پر لیا ہے ،وفاقی دارالحکومت میں آج تک باقاعدہ شکل میں ضلع کچہری نہ ہونے کی وجہ سے ایف ایٹ میں واقع عارضی کچہری میں وکلاء نے گزشتہ چند سالوں کے دوران کچہری سے ملحقہ جگہوں پر اپنے چیمبرز قائم کرلئے ہیں اور اس حوالے سے مقامی تاجروں اور عام شہریوں نے بھی بہت احتجاج کیاہے ۔