• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی معطل امداد بحال کرنے پرامریکا کی مشروط آمادگی

Us Could Lift Aid Suspension If Pakistan Takes Steps State Department

امریکا کے ڈپٹی سیکریٹری برائے خارجہ جان سولی وان نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے ملک میں موجود عسکریت پسندوں کے خلاف مسلسل ،متواتر اور فیصلہ کن کارروائی کرے تو اس کی امداد بحال ہو سکتی ہے۔

ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے خارجہ تعلقات کو بریفنگ دیتے ہو ئےامریکی دفتر خارجہ کے ڈپٹی سیکریٹری کا کہنا تھاکہ امریکاپاکستان کی معطل امداد کی بحالی کے بارے میں اس وقت غور کر سکتا ہے جب پاکستان امریکی خدشات کو دور کرے اور عسکریت پسندوں کے خلاف مسلسل ،متواتر اور فیصلہ کن کارروائی کرے یہاں تک کے امریکا مکمل طور پر اپنے اطمنان کا اظہار کرے۔

ڈپٹی سیکریٹری کاکمیٹی کو بریفنگ کے دوران یہ بھی کہنا تھاکہ ٹرمپ ایڈمنسٹریشن نے پاکستان کی انتظامیہ کی جانب سے تادم ایسا کوئی اقدام دیکھنے میں نہیں آیا جس سے ثبوت ملتا ہوکہ پاکستان نے امریکی خواہش کے مطابق اپنے علاقے میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کی ہو یا اس کے خاتمے کیلئے کوئی اقدام کیا ہو۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ٹرمپ حکومت کی جانب سے پاکستان کی سیکورٹی کی مد میں 90 کروڑ کی امداد معطل کردی تھی ،اور امداد کی بحالی مشروط کی تھی کہ یہ پاکستان میں موجود افغان طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے عسکریت پسندوں کے خاتمے کے لئے کارروائی عمل میں نہیںلائی جاتی۔

تازہ ترین