• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مٹھو میاں بھی مشہورِ زمانہ گیت ڈیسپاسیٹو کے دیوانے نکلے، جو گانے کے بجتے ہی جھوم جھوم کر ناچنے لگتے ہیں۔

طوطے عام طور پر سیٹیاں بجاتے اور طرح طرح کی آوازیں تو نکالتے ہی ہیں لیکن ان میاں مٹھو کی تو ادائیں اور صلاحیتیں ہی نرالی ہیں۔

سفیدرنگ کے ان شرارتی نٹ کھٹ میاں مٹھو نے بھی مشہورِ زمانہ گیت ڈیسپاسیٹوسے متاثر ہو کر اس میدان میں اپنا قدم رکھ دیا ہے۔

مالک جیسے ہی میوزک پلے کرتا ہے یہ شرارتی میاں مٹھو نہ صرف اچھل اچھل کر ٹھمکے لگاتا ہے بلکہ اس دوران رقص کا بھی شاندار مظاہرہ پیش کرتا ہے۔

واضح رہے کہ پوئیرٹو ریکو کے مشہور سنگر اور سانگ رائٹرلوئیس فونسی Luis Fonsi کامشہورِ زمانہ ویڈیو سانگ ڈیسپاسیٹو گزشتہ سال 2017ء میں سب سے زیادہ بار دیکھا گیا۔

یو ٹیوب پر 4اعشاریہ 5بلین بار دیکھا جانے والا یہ ویڈیو میوزک کے شوقین افراد نے بے حد پسند کیا اور یہ پورے سال توجہ کا مرکز بنا رہا۔

تازہ ترین