• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالدہ ضیا کے خلاف کرپشن کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

Bangladesh On High Alert Ahead Of Khaleda Zias Verdict In Corruption Case

بنگلادیش کی سابق وزیر اعظم اور قائد حزب اختاف خالدہ ضیا کے خلاف کرپشن کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا، فیصلے سے قبل ملک بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

خالدہ ضیا، اُن کے بڑے بیٹے اور دیگر چار افراد پر2001سے2006  کے دور حکومت میں یتیموں کے ٹرسٹ کے قیام میں تقریباً ڈھائی لاکھ ڈالر کی خرد برد کا الزام ہے۔جرم ثابت ہونے کی صورت میں اُنہیں عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

فیصلے کے موقع پر دارالحکومت بنگلادیش اور دیگر شہروں میں صورتحال کشیدہ ہے جبکہ پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

حزب اختلاف نے الزام لگایا ہے کہ حکومت نے اُس کے سیکڑوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

کسی بھی ممکنہ صورتحال کے پیش نظرآج بیشتر اسکول و کالج بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

انسپکٹر جنرل پولیس جاوید پٹواری کا کہنا ہے کہ اگر کسی شخص یا گروپ نے افراتفری پیدا کرنےکی کوشش کی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

وزیرداخلہ اسدالزماں خان کمال نے صحافیوں کو بتایا کہ کرپش کیس میں سزا کی صورت میں خالدہ ضیا کے معاملے میں بھی جیل کوڈ کے مطابق اقدامات کیے جائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ایسی صورتحال کے لئے جیلیں ہمیشہ تیار رہتی ہیں اگر سزا ہوئی تو اُنہیں بھی سابق وزیراعظم کی طرح جیل میں رکھا جائے گااور جیل کوڈ پرعمل ہوگا۔

اگربنگلادیش نیشنل پارٹی (BNP) کی رہنما خالدہ ضیا کو سزا ہوجاتی ہے تو وہ دسمبر میں ہونے والے عام انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔

تازہ ترین