ملتان(سٹاف رپورٹر ) پی پی رہنماعبدالقادر گیلانی اور مدنی گیلانی نے گیلانی ہائوس میں تقریب میں پیرزادہ میاں شفیق شہزاد بھٹہ کو پیپلزیوتھ شہرکے سینئر نائب صدر مقرر کرتے ہوئے نوٹیفکیشن دے دیا اس موقع پر پارٹی کارکنان بھی موجود تھے ، عبد القادر گیلانی نے کہا کہ کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں ممبر سازی مہم کو تیز کر دیں اور عام انتخابات کی تیاریاں شروع کریں۔