• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک میں سیڑھیاں چڑھنے کے دلچسپ مقابلے

نیویارک میں سیڑھیاں چڑھنے کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہر اہتھلٹس نے بلندو بالا عمارت کی سیکڑوں سیڑھیاں چڑھتے ہوئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی بھرپور کوشش کی۔

امریکی شیر نیویارک کی ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ پر41واں سالانہ اسٹیئر ریس میں امریکا سمیت مختلف ممالک کے مردد و خواتین سمیت 200سو سے زائد کھلاڑیوں نے 86منزلیں چڑھتے ہوئے تقریباََ سولہ سو سے زائد چڑھیاں چڑھنے کا شاندار مظاہرہ کر کے اپنی مہارت و فٹنس کا عملی مظاہرہ کیا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والی اس دلچسپ میں مردوں کی کیٹگری میں کوملبیا کے ایتھلٹ Frank Nicolas Carreno جبکہ خواتین کی کیٹگری میں آسٹریلیا کی کھلاڑی Suzy Walshamنے یہ مقابلہ اپنے نام کرلیا۔

تازہ ترین