آپ آف لائن ہیں
اتوار 4؍رمضان المبارک 1439ھ 20؍مئی 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئٹزرلینڈ میں برف پر کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میںبھی شاہدآفریدی کی ٹیم رائلز نے وریندر سہواگ کی ٹیم ڈائمنڈ پیپلس کو ہرادیا ۔

پیپلس ڈائمنڈز کے کپتان وریندر سہواگ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،ڈائمنڈز کا آغاز اچھا نہ تھا اور 15 رنز کے اسکور پر اس کی 2 وکٹیں گرگئیں، دونوں وکٹیں پاکستانی آل راؤنڈر عبدالرزاق نے لیں۔

x
Advertisement

وریندر سہواگ نے اننگز کو سہارا دیتے ہوئے 46 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ گرانٹ ایلیٹ کی گیند کا شکار بن گئے،اگلے آؤٹ ہونے والے بلے باز مائیک ہسی تھے، جو ڈینئیل ویٹوری کی گیند پر 18 رنز بناکرمیدان چھوڑگئے،ٹیم کو مجموعہ اس موقع پر 91 رنز تھا، اس کی 4 وکٹیں گرچکی تھیں۔

یہاں محمد کیف اور انڈرو سائمنڈز کے درمیان شراکت نے ٹیم کو 205 رنز کے اسکور پر پہنچایا، کیف 57 بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ سائمنڈز 67 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے،رائلز کی جانب سے عبد الرزاق نے تین جبکہ ایلیٹ اور ویٹوری نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں رائلز کے بلے بازوں کی جارحانہ بیٹنگ نے ہدف کے تعاقب کو آسان بنادیا اور 17ویں اوور میں بھی ہدف پورا کرلیا گیا،جیک کیلس 90، گریم اسمتھ 58 اور اویس شاہ 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے اور ٹیم کو 8 وکٹوں سے فتح دلوائی۔

ڈائمنڈز کی جانب سے رمیش پوار اور ظہیر خان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا،فتح کے ساتھ رائلز نے سیریز دو صفر سے جیت لی۔

شاندار بیٹنگ پر جیک کیلس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ اویس شاہ سیریز کے بہترین کھلاڑی ٹھہرے۔

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں