• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، 2014سے17کے دوران فرقہ وارانہ تشدد میں 28فیصد اضافہ

کراچی(نیوزڈیسک)بھارت میں 2014سے 2017 کے دوران فرقہ وارانہ تشدد میں 28فیصد اضافہ ہوا لیکن 2008اب بھی مذہبی تشدد کے واقعات کے حوالے سے سر فہرست ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی حکومت میں2014سے17تک بھارت بھر میں فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات میں غیر معمولی اضافی دیکھا گیا،822واقعات 2017 میں ریکارڈ ہوئے لیکن یہ واقعات 2008میں ہونے والے ریکارڈ’’943‘‘ واقعات سے کم ہیں، اتر پردیش (جو بھارت کی سب سے پر ہجوم ریاست ہے) میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران سب زیادہ 1ہزار488واقعات ریکارڈ ہوئے۔
تازہ ترین