• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدلیہ کی بالادستی تسلیم نہ کی گئی تو انارکی پھیلے گی، سراج الحق

لاہور(نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ عدلیہ کی توہین اور احتساب کے اداروں کے کام میں رکاوٹیں ڈالناجمہوری رویہ نہیں ،عدلیہ کی بالادستی تسلیم نہ کی گئی اور اداروں کو آزادی سے کام کرنے سے روکا جاتا رہا تو ملک میں انتشار اور انارکی پھیلے گی ،ایمنسٹی سکیمیں احتساب سے بچنے کیلئے ہیں، قوم عدلیہ کے ساتھ ہے،۔کرپٹ مافیا قانون کی گرفت سے بچنے کیلئے ملک کے مستقبل سے کھیل رہا ہے، احتساب کے راستے میں روڑے اٹکانے والوں کو اس بارلوٹی دولت ہضم کرنے کا موقع نہیں ملے گا۔قوم عدلیہ اور احتساب کے اداروں کے ساتھ ہے ،لٹیروں کو پکڑنے اور ان سے قومی دولت واپس لینے والوں کو عوام کندھوں پر اٹھائیں گے ۔ایمنسٹی سکیمیں احتساب سے بچنے اور چوری کی دولت کو تحفظ دینے کیلئے متعارف کرائی جارہی ہیں ۔ جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ گونگا بہرہ اور اندھا نظام ظلم کا نظام ہے جسے مسلط رکھنے کیلئے حکمران ٹولہ اداروں پر کیچڑ اچھال رہا ہے ۔
تازہ ترین