• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوں تو آپ نے بال بال بچنے کی کہاور سنی ہی ہوگی لیکن جناب اس کہاوت کا عملی مظاہرہ امریکا میں اُس وقت دیکھنے کو ملا جب ایک خاتون خطرناک حادثے کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئیں۔

جی ہاں، امریکی ریاست میسوری کی ہائی وے پر سخت سردی سے سڑک پر پھسلن پیدا ہوگئی جس کے باعث پچاس سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں تاہم اس خطرناک حادثے میں ایک خاتون ایسی بھی تھی جو اپنی پھرتی اور ذہانت کی بنا پر 18وہیلر ٹرک تلے دبنے سے بالکل محفوظ رہیں۔

رپورٹ کے مطابق خاتون نے جیسے ہی دیوہیکل ٹرک کو قریب آتے دیکھا ایک لمحے کی بھی دیر کئے بنا گاڑی سے اُتر گئی اور کسی جانی نقصان سے بالکل محفوظ رہی۔

تازہ ترین