معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کے انتقال پربلوچستان کےوکلا سوگ میں آج صوبے بھر کی عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے ۔
کوئٹہ بار ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری عطاءاللہ کے مطابق سینئر قانون عاصمہ جہانگیر کے انتقال پربلوچستان کے تمام وکلاء تنظیموں نے اظہارافسوس کیا ہے۔
پاکستان بار کونسل کی اپیل پر صوبہ بھر میں وکلاء نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے جبکہ وکلاء آج کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کی عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے ۔
وکلاء رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، خصوصاً آمریت کے خاتمے،حقیقی جمہوریت ،آئین ،قانون کی بالا دستی، عدلیہ اور میڈیا کی آزادی اور انسانی حقوق کے لئے انہوں نے طویل جنگ لڑی۔