• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں فی تولہ سونا 1500 روپے سستا ہو گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملک میں کئی روز مہنگا ہونے کے بعد سونے کی قیمت میں آج کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 1500 روپے سستا ہو گیا۔

اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 55 ہزار 500 روپے ہو گئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق ادھر عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 15 ڈالرز کم ہو کر 3 ہزار 335 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

تجارتی خبریں سے مزید