محکمہ صحت ملتان نے ضلع بھر میں پولیو مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔ 4 روزہ انسداد پولیو مہم میں 5 سال سے کم عمر 8 لاکھ 62 ہزار 965 بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔
پولیو مہم کے لئے کل 2 ہزار 162 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں1823 دو رکنی موبائل ٹیمیں بنائی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر قطرے پلائیں گی جبکہ 195 ٹیمیں اسپتالوں میں موجود رہیں گی ۔
ملتان کے بس اسٹیشنز ، ریلوے اسٹیشنز اور ہوائی اڈے پر بھی 144 ٹیمیں پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کے لئے موجود ہیں ، پولیو مہم 16 فروری تک جاری رہے گی ۔