• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس نےشرجیل میمن کی جیل سےاسپتال منتقلی کانوٹس لےلیا

اسلام آباد(صباح نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کی جیل سے اسپتال منتقلی کی خبروں کا نوٹس لے لیا۔ آئی جی جیل خانہ جات سندھ کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔شرجیل میمن کی جیل سے اسپتال منتقلی کا کیس آج سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔چیف جسٹس نے آئی جی جیل خانہ سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے شرجیل میمن کی جیل سے اسپتال منتقلی کے معاملہ پر وضاحت طلب کر لی ہے۔
تازہ ترین