• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھوکر نیاز بیگ، گھر کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور میں بارش کے باعث ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق افراد میں 2 بچیاں، 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق جاں بحق افراد میں 60 سال کا مانگا، 55 سال کی عشرت، 3 سال کی خدیجہ، 4 سال کی لطیفہ اور 35 سال کی رانی شامل ہے۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق چھت گرنے کے واقعہ میں 30 سال کا فیصل اور 5 سال کی ببلی زخمی ہوگئے۔ تمام افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید