• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس آج کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کریں گے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیف جسٹس آف پاکستان میں جسٹس ثاقب نثار ہفتہ کو(آج) 12 اہم مقدمات کی سماعت کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کے کیسوں کی کراچی رجسٹری نے کاز لسٹ جاری کردی۔ چیف جسٹس پر مشتمل بینچ سپریم کورٹ رجسٹری میں واٹر کمیشن، اسپتالوں حالت زار، میڈیکل کالجوں، سائین بورڈ ز اور ہوڈنگز، سابق وزیر شرجیل انعام میمن اور شارخ جتوئی کی اسپتال منتقلی سمیت دیگر کی سماعت کرینگے۔ سپریم کورٹ رجسٹری نے سندھ حکومت، ایڈوکیٹ جنرل سندھ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، آئی جی جیل خانہ جات، نیب حکام اور ڈائریکٹر جناح اسپتال اور دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو رپورٹس کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین