• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کاحال بُرا ہے،لوگ لوٹ رہے ہیں ،چیف جسٹس سندھ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ لوگ لوٹ رہے ہیں دوسری جانب نیب کا برا حال ہے اسکی تفتیش کا یہ حال تو ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔ سوسائٹی کے نام پر کروڑوں روپے کی کرپشن سے متعلق نیب انکوائری میں خامیوں پر برہمی کا اظہار کرتے ڈی جی نیب سے وضاحت طلب کرلی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ دو رکنی بینچ کے روبرو سوسائٹی کے نام کروڑوں روپے کی کرپشن میں نیب انکوائری سے متعلق کوآپریٹو سوسائٹی کے ایڈمنسٹریٹر اقبال چنہ کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نیب انکوائری میں خامیوں پر برہم ہوگئے۔ چیف جسٹس احمد علی شیخ نے تفتیشی افسر سے مکالمہ میں کہا کہ کیا سوسائٹی والوں نے آپ کو بھی پلاٹ دے دیا ہے کیا۔
تازہ ترین