اوسلو(جنگ نیوز)وزیر داخلہ احسن اقبال نے ناروین وزیر انصاف سِلوی لست ہائوںاور فارن آفس کے آفیشل سے ملاقات کی اور پاکستان کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے خلاف جنگ میں کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ احسن اقبال نے ناروین فارن آفس اور وزیر انصاف کو بتایا کہ سیکورٹی صورتحال میں بہتری موثر اقتصادی ترقی اور جمہوری اداروں کے استحکام کی وجہ سے پاکستان تبدیلی کے عمل سے گذر رہا ہے۔ اس موقع پرسِلوی لست ہائوں اور فارن آفس نے نارویجن پاکستانیوں کی ناروے کی ترقی میں کردار کو بھرپور سراہا۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے میڈیاسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے ناروین آفیشلز کو پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف کامیابی اور ایف اےٹی اےمیٹنگ اور مذکورہ ملک کی معاشی زندگی پرمرتب ہونے والے اثرات کے بارے میں آگاہ کیا۔