• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز کے مسائل جلد حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے، احسن اقبال

اوسلو (جنگ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے دورہ ناروے کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن ناروے کی طرف ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا او ر انہیں ناروے آمد پر خوش آمدید کہا گیا۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن ناروے کے مرکزی رہنما نذیر خالد بٹ، شاہد تنویر بٹ، عامر بٹ اور دیگر نے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ بعد ازاں احسن کے اعزاز میں سفارتخانہ پاکستان کی طرف سے ایک عشایے کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر نذیر خالد بٹ نے احسن اقبال کو اوورسیز پاکستانیوں کے نادرا کارڈ سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا اور انہیں جلد از جلد حل کرنے کی درخواست کی۔ احسن اقبال نے مسلم لیگ ن ناروے کی قیادت کو یقین دلایا کہ اوورسیز کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ عشایے کے موقع پر سفیر پاکستان رفعت مسعود، معروف دانشور سید سبطین حسین شاہ، عامر جاویدشیخ اور دیگر کمیونٹی رہنما بھی موجود تھے۔
تازہ ترین