اسلام آباد پولیس نے کارچوری کی روک تھام کے لئے پارک سیکیور کے نام سے موبائل ایپ متعارف کرادی۔
پارک سیکیور نامی موبائل ایپلیکیشن جے ایس بینک کے اشتراک سے اسلام آباد پولیس نے لانچ کیا، اس ایپ کو پولیس ملازمین کے موبائل فونز میں ایکٹو کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ابتدا ءمیں پولیس جوانوں نے اتوار بازار میں اس پر کام شروع کردیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایپلیکیشن سے انسداد کارچوری میں مدد ملے گی۔