• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طورخم تجارتی گزرگاہ دوطرفہ تجارت کیلئے کھولنے کی تیاریاں مکمل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

طورخم تجارتی گزرگاہ دوطرفہ تجارت کے لیے کھولنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

طورخم سرحد آج دسویں روز بھی بند ہے، کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ عملہ طورخم ٹرمینل میں تعینات کردیا گیا اور کارگو گاڑیوں کی کلیئرنس کے لیے اسکینر نصب کردیے گئے ہیں۔

کسٹم حکام کے مطابق تجارتی گزرگاہ بند ہونے سے کارگو گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

دوسری جانب افغان کسٹم حکام کے مطابق افغان سائیڈ پر بھی کسٹم عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ طورخم تجارتی گزرگاہ 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کے باعث بند کردی گئی تھی جس کے بعد سے یہ ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند ہے۔

قومی خبریں سے مزید