شارع فیصل پر پولیس مقابلے کے دوران بے گناہ نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،مقدمے میں پولیس اہلکاروں کو نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس مقابلے کے دوران مقصود نامی نوجوان رکشہ میں جاتے ہوئے پولیس کی گولیوں کا شکار ہوگیا تھا ، ایف آئی آر نمبر 91/2018 شاہ فیصل تھانے میں مقتول کے والد شیر محمد نے درج کرائی تھی ۔
گزشتہ ماہ 20 جنوری کو پیش آنے والے واقعے میں پولیس اہلکاروں کو نامزد کیا گیا ہے۔