• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالا: کار چور گروہ کے 2 کارندے گرفتار، 6 گاڑیاں برآمد

Vehicle Theft Gang Members Arrested In Gujranwala Six Recoverd

گوجرانوالا میں سی آئی اے پولیس نے کاریں چوری کرنے والے گروہ کے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے 6 گاڑیاں برآمد کرلیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے اور وہ کاریں چوری کرکے خیبر پختونخوا لے جاتے تھے۔

سی آئی اے پولیس نے کھیالی بائی پاس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کاریں چوری کرنے والے گروہ کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس کے مطابق ملزمان آفاق خان اور کامران خان خیبر پختونخواہ کے رہائشی ہیں ،جو گوجرانوالہ سے کاریں چوری کر کے خیبر پختونخواہ میں لے جا کر فروخت کرتے تھےجبکہ دوران تفتیش ملزمان نے درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا ۔

ڈی ایس پی عمران عباس نے مزید بتایا کہ ملزمان سے گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں سے چوری کی گئیں 6 کاریں بھی برآمد ہوئیںتاہم جلد ہی گروہ کے دوسرے ارکان کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔

تازہ ترین