• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ میں 94 فیصد خواتین جنسی ہراسانی کا شکار ہوتی ہیں

In Hollywood 94 Women Sexual Harassed

ہالی ووڈ فلمی دنیا میں خواتین کو کبھی نا کبھی جنسی ہراسانی اور حملوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، یو ایس اے ٹوڈے کے ایک سروے کے مطابق فلم انڈسٹری میں 94 فیصد خواتین جنسی ہراسانی کا شکار ہوتی ہیں۔

ممتاز جریدے نے 843 خواتین پر مشتمل ایک سروے کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ فلمی دنیا کے ہر شعبے میں چاہے وہ پروڈیوسر، اداکار، رائٹر، ہدایت کار، ایڈیٹر اور دیگر عملے سے ہو انہیں کسی نہ کسی جگہ جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ان میں اکثر لوگ زیادہ عمر کے ہوتے ہیں جو اپنی پاور کا غلط استعمال کرکے جنسی ہراساں کرتے ہیں۔

سروے کے مطابق 21 فیصد خواتین نے کہا کہ ان سے زبردستی زیادتی کی جاتی ہے، 75 فیصد نے دوسروں کے ساتھ زیادتی ہوتے دیکھی، 69 فیصد ذمہ داران آڈیشن کے دوران اچانک دست درازی پر اتر آتے ہیں۔

سروے میں 39 فیصد لوگ ایسے دیکھے گئے ہیں جو تصویریں دکھا کر ہراساں کرتے ہیں۔

تازہ ترین