• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری ماں عظیم، ثابت کیا ایک خاتون وزیر اعظم ہوسکتی ہے، بلاول

کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ان کی والدہ بے نظیر بھٹو ایک عظیم خاتون تھیں، انہوں نے ثابت کیا کہ ایک خاتون ماں بھی ہوسکتی ہے ساتھ میں کسی ملک کی وزیر اعظم بھی۔ غیرملکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بلاول نے کہا کہ نیو زی لینڈ کی وزیر اعظم’’ جاسنڈا ایڈرن‘‘ کے اعلان کہ ’’وہ حاملہ ہیں‘‘ یہ سوالات سامنے آئے کہ وہ کیسے قیادت سنبھالیں گی تاہم اعتراض کرنےوالوں کو پاکستان کی سابق وزیراعظم ’’بے نظیر بھٹو‘‘ کو دیکھنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ یہ میرےلیے قدرتی بات ہے کہ ماضی میں دیکھوں اور اپنی والدہ کو پیش آنے والی 28سال قبل کی صورتحال (جب میری والدہ دفتر سنبھالنے کے دوران اپنے بچے کو جنم دینے والی دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں) سے جاسنڈا ایڈرن سے موازنہ کروں۔
تازہ ترین